منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

قانونی جنگ ہارنے کے بعد نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

میلبورن(این این آئی)سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو 10 روز سے جاری ویزہ کے حصول کی جنگ میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مسترد کردی تھی، تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی

اپیل مستردکی۔آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ آسٹریلین اوپن کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئے۔عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ کو ملک سے باہر جانے تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں وہ آسٹریلیا سے براستہ دبئی واپس سربیا جائیں گے۔واضح رہے کہ نوواک جوکووچ بغیرکویڈ ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنا پر آسٹریلیا پہنچے تھے ۔پہلی بار آسٹریلین بارڈر فورس نے کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوواک جوکووچ کو حراست میں لیا تھا اور ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا، جس کے بعد انہوں نے عدالت سے اپیل کی اور ان کا ویزا بحال کر دیا گیا تاہم تین دن بعد ہی آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نے اس فیصلے کو فیڈرل کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…