جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

’’جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پائوں میں ہیں ‘طلال چوہدری کا شہباز گل کو جواب

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے معاو ن خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جتنا مرضی تڑپیں اب نوازشریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دینگے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جتنا مرضی تڑپیں اب نوازشریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ عینکیں اتاریں اور ملک کے حالات دیکھیں نہ

غریب کی روٹی ہے نہ پاکستان کی عزت۔ انہوںنے کہاکہ عینکیں لگانے سے کرتوت چھپ نہیں جاتے،جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نوازشرئف کے پاؤں ہیں ہیں،حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 3 مرتبہ ہسپتال میں ملا ہوں وہ منتیں کرتے تھے کہ انہیں جانے دیں، شریف فیملی ڈیل مانگ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کہیں شاپنگ نہیں کر رہے کہ ڈیل ملے گی، ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ نوازشریف کو فلائٹ میں بٹھا کر بھیجا جارہا ہے، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، آپ کو ڈیل اور ڈھیل جتنی میسر آنی تھی آ گئی۔انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کو ڈیل نہیں ملے گی، آپ کے سامنے عمران خان کھڑا ہے۔شہباز گِل نے بتایا کہ ڈیل مانگی جا رہی ہے کہ شہباز شریف، مریم کو بھی باہر جانے دیا جائے، شاہد خاقان یہاں رہیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم آپ کو ابلا ہوا آلو نہیں دیں گے، آپ چکن برگر مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا، ہیرا پھیری سے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے نام پر فیصل آباد کے ساتھ مذاق کیا گیا۔شہباز گِل نے کہا کہ اب آپ کا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مرے گا نہیں، پنجاب کی بیورو کریسی نے شروع میں ہمیں تنگ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…