بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کا چپڑاسی ہی عمران خان کی سیاسی قبر کھودے گا ، مری سانحہ کے بارے میں شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے‘ رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیتے ویتے ہوئے کہا ہے کہ مری سانحہ کے بارے میں شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ،

عمران خان کا چپڑاسی ہی عمران خان کی سیاسی قبر کھودے گا ،انشااللہ سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا وقت ہوا جاتا ہے ،کرائے کے ترجمان اب پریس کانفرنس صرف نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لینے کے لئے کرتے ہیں ،عمران خان صرف عوام کے لئے ڈرائونا خواب ہے اور آٹا چینی دوائی چوروں کے لئے سہانا خواب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے ،عمران نیازی کی حکومت نہ ہوتی تو معصوم 23 اموات بھی نہ ہوتیں،23 بے گناہوں کے قاتل 35 اموات کی دھمکیاں دے کر شہید ہونے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،سیاسی یتیم کا مری شہدا ء کی توہین پر مبنی بیان زیادتی، سنگ دلی اور افسوسناک ہے ،جن سے شہباز شریف کی لائی ہوئی برف صاف کرنے والی مشینیں نہیں چلتیں وہ صرف زبان چلانا جانتے ہیں ،نوازشریف اور شہباز شریف سے گھبراہٹ صاف نظر آرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…