ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا سراج الحق نے قوم سے بڑی اپیل کردی

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے ججز نے انصاف کیلئے انگریزوں کی کتابیں اٹھا رکھی ہیں جب تک قرآن کا نظام نافذ نہیں ہو گا ملک میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہو سکتا ،ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ تمام حکومتوں نے پرانا نظام انصاف برقرار رکھا ہے

اور سامراجی نظام میں کوئی بھی انصاف نہیں دے سکتا۔ انگریز کے نظام سے بغاوت کر کے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا لیکن آج بھی ہمارے ججز نے انصاف کے لیے انہیں انگریزوں کی کتابیں اٹھا رکھی ہیں جب تک قرآن کا نظام نافذ نہیں ہو گا ملک میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو عدالتی نظام بدلیں گے۔ ہمیں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہیں اور اب ہمیں خاموش تماشائی کا کردار ختم کرنا ہو گا۔سراج الحق نے کہا کہ ججز خود کہتے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں اور ججز ریٹائر ہونے کے بعد سچ کہتے ہیں کیونکہ انصاف بکتا ہے۔ امیروں اورغریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ 74 سال بعد بھی ہمیں حقیقی اسلامی پاکستان دیکھنا نصیب نہیں ہوا۔ ہم اس ملک میں قرآن کا نظام چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی ضرورت ہے کیونکہ رونے سے مسئلے حل نہیں ہوتے اور ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور پاکستان میں خوشحالی کا مطلب ہمارے گھر میں خوشحالی ہے۔ ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…