بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر رل گئے کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرجہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا،

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر پرمسافر رل گئے ،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔سعودی عرب سے پاکستان آنے والی

پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیرپر مسافر رل گئے ،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا ،مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا جبکہ مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کیخلایف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز دمام اتاری گئی ،کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرجہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا،جس پر طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائے ریاض کی طرف موڑدیا گیا۔ریاض پہنچنے پر مسافروں نے جہاز کے اندر شورشرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکارکردیا ،صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرکے قابو کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی سیفٹی کیلئے کپتان کا مکمل پرسکون اورآرادہ ہونا ضروری ہے،کپتان اور عملے کے آرام کرنے کے بعد طیارے کے مسافروں کو رات اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…