بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

منرل واٹر کے نام پر فروخت 16 کمپنیوں کا پانی مضر صحت ہونیکا انکشاف، جانئے کون کونسے برانڈز شامل ہیں جن کا آلودہ پانی ہونیکا انکشاف ہوا ہے؟

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والی منرل واٹر (بوتل بند) کی برانڈکے 16نمونے آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں پینے کیلئے غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔ قومی اخبار جنگ میں شائع ساجد چوہدری کی رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نےاکتوبر سے

دسمبر 2021 ءکی سہ ماہی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 22 شہروں سے بوتل بند،منرل پانی کے 181برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا تو 181میں سے 16 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے، ان 16 میں سے 13 برانڈز (آکسفورڈ پیور واٹر، سپ اپ، نیو بکستن، مور پلس، آئس لے، پیور، آکسی ڈانو، نیشن، نوبل، آبِ حیات، آبِ صحت، ڈیفنس، ڈورو) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی،ایک برانڈ (نیشن) کے نمونے میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی، دو برانڈز (مور پلس اور نوبل) کے نمونوں میں پوٹاشیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی اور دو برانڈز (آکسی ڈانو اور نوبل) کے نمونے میں ٹی ڈی ایس کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی، 4برانڈز (مناہ، سپ اپ، نیو اے ایس، واٹیریا) جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لئے غیر محفوظ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…