ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا وقت آگیا مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قومی سلامتی پالیسی بن رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، ہماری قوم کا مستقبل اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے،پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔ہمار ی خارجہ پالیسی بھی نا کام ہو چکی ہے ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ہمارے نااہل حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں 74

سالوں میں موجودہ حکومت سے زیادہ لاغر ، نالائق حکومت نہیں دیکھی جس نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو تباہ حال کر دیا ہے ان حکمرانوں سے چھٹکاراحاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام پیغام جمعیت کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولاناعطاء الرحمن ، جمعیت علماء اسلام صوبائی سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ ، جے یو آئی کے صوبائی ترجمان حاجی جلیل جان ،جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود ، سابق صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن تنولی، سابق صوبائی وزیر شہزادہ محمد گشتاسپ ، فہد حبیب تنولی،سابق ضلع نائب ناظم عتیق الرحمن جہانگیری ، شیخ الحدیث مولانا سید شاہ عبدالقادر ،مفتی کفایت اللہ، بصیر اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناجائز اور نالائق وزیراعظم نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ھے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا صدر آئی ایم ایف کا نمائندہ ھے ساڑھے چار سالوں میں پانچ وزیر خزانہ تبدیل کر دئیے ھیں ملک کی معیشت آئے روز گرتی جا رھی ھے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ھوتا جا رھا ھے دوست ملک چین کو بھی آقاؤں کے اشاروں پر ناراض کر دیا ھے اور سی پیک کو بھی بند کر دیا ھے پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کیا ھے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گیکہ 2018 کے جنرل الیکشن میں ھمارے مقتدر اداروں نے ایک نا لائق اور نا جائز آدمی کو ملک پاکستان کا وزیراعظم بنا کر ملک پاکستان کی معیشت اور اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ھے ملک کی معیشت آئے روز تباہی کی طرف گامزن ہے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا ھے غریب بھوک و افلاس کی وجہ سے خود کشیاں کر رھا ھے اور امیر دن بدن امیر تر ھوتا جا رہا ہے ساڑھے تین سالوں میں پانچ وزیر خزانہ تبدیل کئے گئے لیکن ایک سٹیٹ بینک کا صدر تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف کے سپرد کر دی ہے اور آئی ایم ایف والوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا صدر اس شخص کو بنا دیا ھے کہ جس نے مصر کی معیشت کا کباڑا کیا اور آج اس شخص کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کا صدر بنا دیا ھے انھوں نے کہا کہ 2019 سے لیکر آج تک سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس موجودہ نالائق اور ناجائز

حکومت کو ایک روپے کا قرض نہیں دیا انھوں نے کہا کہ اس نالائق وزیراعظم پر کوئی بھی ملک یا کوئی بھی مالیاتی ادارہ اعتماد نہیں کرتا انھوں نے کہا کہ سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ اس نالائق وزیراعظم کی وجہ سے التوا کا شکار ھے انھوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی بن رھی ھے لیکن ھمارے ممبران قومی اسمبلی کو کوئی پتہ نہیں انھوں نے کہا کہ دنیا کرونا وائرس کا رونا رھی ھے جبکہ ھمارے حکمران کرونا ریلیف کے مزے لے رھے ھیں انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کیا ھے ھم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انھوں

نے مانسہرہ کی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں امن سلامتی قائم ھو اور ملک کی معیشت مستحکم ہو۔ موجودہ حکومت نے غرہب عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق بھی چھین لیا انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب صوبہ کی عوام کی ایک رائے منظر عام پر آئی ھے یہ صوبہ جے یو آئی کا ھے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کرکے پہلے مرحلہ کی طرح موجودہ ظالم حکومت سے

چھٹکارہ حاصل کرے گی،حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث ملک کی معیشت بری طرح سے متاثر ھوچکی ھے غریب عوام سے موجودہ حکومت نے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ھے،جبکہ قوم کا متسقبل تاریک کیا جارہا ھے، جے یو آئی جماعت ایک نظریاتی جماعت ھے ایسا نظام ھو جہاں قرآن سنت کی روشی میں قوم کی راہنمائی کی جاسکے حکومت کی صفر کارکرگی کے باعث آج

ملک بھر کی عوام کا جمعیت علماء اسلام پر مکمل اعتماد حاصل ھے عوام کو ایک امید کی کرن نظر آتی ھے دنیا کرونا سے مر رھی ھے اور حکمران کرونا پہ جی رھے ھیں دنیا کے کئی ممالک میں سالانہ ترقی6.4 ھے جبکہ ھمارے ملک کی سالانہ ترقی صفر سے بھی نیچے چلی گئی ہے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ھے کمر توڑ مہنگائی کے باعث عوام خود کشوں پر مجبور

ھوگئی ھے اب عوام موجودہ حکمرانوں کو پہنچان چکی ھے جبکہ عوام پہلے مرحلے کی طرح آمدہ الیکشن میں بھی ان ظالم حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت سے انکا خاتمہ کرے گی ریاست مدینہ کا نام دے کر عوام سے کھلواڑ کیا جارہا ھے عوام نے ضیاء الحق تسلیم نہیں کیا تو تم کس باغ کی مولی ھو،نااہل حکومت سے عوام اب عاجز آچکی ھے قوم کو آئی ایم ایف کا محتاج کردیا گیا ھے اب وقت آگیا ھے کہ پوری قوم متحدد ھوکر ان ظالم حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے اپنے معاشی بحران کا مکمل خاتمہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…