اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بحریہ کے غوطہ خور وں نے راول ڈیم میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش نکال لی

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے غوطہ خور وں نے راول ڈیم میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش نکال لی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے دی جانے والی اطلاع پر پاک بحریہ کی جانب سے فوری سرچ آپریشن کیا گیا،پاک بحریہ کے

غوطہ خور عبدالرحمان نے تن تنہا رات کے اندھیرے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو تلاش کر لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تلاش کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق راول ڈیم پر موجود پاک بحریہ کی یہ غوطہ خور ٹیم گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں متعدد کامیاب سرچ آپریشن سرانجام دے چکی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آباد میں موجود اپنی نوعیت کی اس واحد غوطہ خور ٹیم کا اولین مقصد کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام کو فوری معاونت فراہم کرنا ہے۔ ترجمان پاک بحر کے مطابق پاک بحریہ کے حوصلہ مند جوان کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…