منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، پرویز خٹک کی دھمکی سینئر صحافی نے پی ٹی آئی میں ہونیوالے اختلافات پر اندر کی خبر دے دی

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل انتہائی غصے میں تھے میری ان سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات بھی ہوئی اور اس وقت وہاں پر دیگر ایم این ایز بھی تشریف فرما تھے ۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا

تو ہمیں کوئی ووٹ دے گا اور نہ میں کسی کو ووٹ دوں گا،صاف اعلان کر رہا ہوں۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے وزراء پر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی تباہی کی شکار ہے اور ایسے حالات رہے تو خیبر پختونخواہ سے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی اور میں الیکشن نہیں لڑوں گا اور اگر اس کے باوجود اگر عمران خان پھر وزیراعظم بن جاتے ہیں تو ان کی ٹیم کا حصہ نہیں بنوں گا ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں نعرلگایاکہ قدم بڑھائو پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں میاں جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پر ویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…