بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مری اور خیبرپختونخوا میں برفباری کا امکان ،آغاز کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ایک بار پھر بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کو داخل ہوگا جو جمعرات تک موجود رہے گا۔اعلامیے کے

مطابق منگل اور بدھ کے درمیان پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات کے دوران ناران ، کاغان، مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور حویلی میں بھی ہلکی اور تیز برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دورانیے میں کوہلو، بارکھان، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔اعلامیے کے مطابق چترال، دیر کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہائو الدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…