ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

گر اس آڈیو کلپ کا فورنزک کرائیں تو اس کا خرچہ کون برداشت کرے گا؟ ٹیکس پیئر کر پیسہ اس پر کیوں خرچ ہو؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کی درخواست پر آڈیو کلپ کی فورنزک کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پاکستان بارکونسل سے غیر ملکی مستند فورنزک ایجنسیوں کے نام طلب کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ہال کی ریکارڈنگ ہے

، فورنزک سے متعلق سندھ بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ بار کے صلاح الدین ایڈووکیٹ بطور پٹیشنر عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اوریجنل آڈیو کلپ کا معلوم نہیں کہ وہ کہاں موجود ہے؟، جس پر وکیل نے کہاکہ اس متعلق ہمیں بھی نہیں معلوم،ہماری استدعا ہے کہ معاملے کی انکوائری کیلئے ایک انڈی پینڈنٹ کمیشن بنایا جائے،سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی مبینہ آڈیو گفتگو کی انکوائری کرائی جائے کہ وہ درست ہے یا غلط،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تمام چیزیں زیر التوا اپیل سے متعلق ہیں، جن کی اپیلیں ہیں انہوں نے انکوائری کا مطالبہ نہیں کیا،عدالت جو بھی آرڈر جاری کرے اس کے اثرات زیر التوا اپیلوں پر بھی آئیں گے،آپ ایک انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا اثر زیر التوا اپیلوں پر آئے گا،کیا ہائیکورٹ رٹ پٹیشن میں ایسا آرڈر جاری کر سکتی ہے جس کا زیر التوا اپیل پر اثر پڑے؟،آپ کی پٹیشن میں الزام ہے کہ اس عدالت کے بینچز کسی دباؤ میں بنائے گئے،صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ میری پٹیشن میں یہ الزام نہیں، یہ الزام رانا شمیم کے بیان حلفی میں لگایا گیا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ کیا کورٹ کمپرومائزڈ تھی اور بینچ پریشر میں بنایا گیا تھا؟ اس متعلق کوئی چھوٹا سا بھی ثبوت ہے؟،جب آپ کہتے ہیں کہ انکوائری ہونی چاہئے تو وہ بینچ میں شامل ججز کی ہو گی،صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ میری پٹیشن میں بنیادی استدعا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی انکوائری سے متعلق ہے،اس آڈیو کلپ میں یہ نہیں کہا گیا کہ دوسری طرف وہ کسی جج سے بات کر رہے ہیں،دیگر حوالہ جات context سمجھانے کیلئے پٹیشن میں شامل کیے،ابھی یہ مرحلہ نہیں کہ ہم کسی کو قصور وار یا بے قصور قرار دیں، یہ بات قبل از وقت ہو گی،یہ باتیں انکوائری کے دوران دیکھی جائیں گی،چیف جسٹس نے کہاکہ بینچ میں شامل ججز کے آرڈر سے کہاں ثابت ہوتا ہے؟ آرڈر تو اس کے برخلاف آیا، وکیل نے کہاکہ صحافی احمد نورانی نے فیکٹ فوکس پر ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کے حوالے سے سٹوری کی،آڈیو کلپ کی فورنزک رپورٹ کے مطابق اسے ایڈٹ نہیں کیا گیا،اس موقع پر صلاح الدین ایڈووکیٹ آڈیو کلپ کی فرانزک رپورٹ پڑھی، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے یہ رپورٹ کہاں سے حاصل کی؟، وکیل نے کہاکہ یہ رپورٹ انٹرنیٹ سے حاصل کی،چیف جسٹس نے کہاکہ انٹرنیٹ پر تو بہت ساری

چیزیں آتی ہیں،کل کو زیر التوا کیسز میں مزید پٹیشنز آ جائیں گی کہ یہ آڈیو ہے، اس کی انکوائری کرائیں،بار کونسل اور اٹارنی جنرل مستند فورنزک ایجنسی کا نام بتائیں، ان سے اس متعلق رپورٹ لیں، آپ اس متعلق فوری نہیں، سوچ کر اس حوالے سے جواب دیں،ابھی جس فورنزک ایجنسی کی رپورٹ آپ بتا رہے ہیں اس رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، وکیل نے کہاکہ اس آڈیو کلپ کی کاپی

تمام چینلز کے پاس ہے جنہوں نے یہ آڈیو چلانے کا رسک لیا،چینلز نے اس کو سنجیدہ لے کر توہین عدالت کی کارروائی کے خدشے کے باوجود یہ آڈیو کلپ چلائے، چیف جسٹس نے کہاکہ اگر اس آڈیو کلپ کا فورنزک کرائیں تو اس کا خرچہ کون برداشت کرے گا؟ ، صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزارت قانون کو اس کا خرچہ اٹھا سکتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکس پیئر کر پیسہ اس پر کیوں خرچ ہو؟

،تاریخ واقعی تلخ ہے، ججز نے ماضی میں چیزوں کو تسلیم کیا، یہاں معاملہ مختلف ہے،آپ کسی بھی مستند فورنزک ایجنسی کا نام تجویز کریں جس سے اس آڈیو کلپ کا فرانزک کرایا جائے،صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے مجھے کہا کہ میں کسی کی پراکسی ہوں، میں کوئی نام تجویز نہیں کروں گا،آپ اس حوالے سے اٹارنی جنرل سے ہی کسی مستند فورنزک ایجنسی کا نام معلوم کر لیں،عدالت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل سے غیر ملکی مستند فورنزک ایجنسیوں کے نام طلب کرلیے اور سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…