بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پراسرار اور عظیم کائناتی بلبلہ جس میں ہمارا نظامِ شمسی بند ہے،ماہرین فلکیات کی تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

میری لینڈ(این این آئی)ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم نے کہا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے گرد عظیم الشان اور پراسرار کائناتی بلبلہ ان واقعات کے تسلسل کا نتیجہ ہے جو آج سے ایک کروڑ 40 لاکھ سال پہلے شروع ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین تقریبا چالیس سال سے جانتے ہیں کہ ہمارے نظامِ شمسی کے گرد تقریبا 1,000 نوری سال وسیع علاقے کے اندر بہت کم ستارے ہیں

جبکہ اس کے باہر نئے ستارے خاصی بڑی تعداد میں بن رہے ہیں۔فلکیاتی اصطلاح میں یہ علاقہ لوکل ببل جبکہ عوامی زبان میں کائناتی بلبلہ کہلاتا ہے۔نئی تحقیق میں امریکا، جرمنی، آسٹریا اور کینیڈا کے ماہرین نے حالیہ برسوں میں کیے گئے تفصیلی اور حساس فلکیاتی مشاہدات اور پیچیدہ کمپیوٹر سمیولیشنز کی مدد سے دریافت کیا کہ یہ کائناتی بلبلہ 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ)سال پہلے ایک سپرنووا دھماکے سے بننا شروع ہوا تھا۔سورج سے کئی گنا زیادہ کمیت والا کوئی ستارہ اپنی زندگی کے آخری حصے میں ایک شدید دھماکے سے پھٹتا ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ توانائی، صدماتی لہریں اور اس ستارے کا مادہ چاروں طرف پھیل جاتے ہیں۔ یہی وہ دھماکہ ہے جسے سپرنووا کہا جاتا ہے۔14 ملین سال پہلے سپرنووا کے نتیجے میں وجود پذیر ہونے والے اس کائناتی بلبلے کے بیرونی کناروں پر نئے ستارے بھی بڑی تعداد میں بننے لگے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔البتہ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بلبلہ مسلسل پھیلتا چلا گیا اور آج تقریبا 1,000 نوری سال جتنا وسیع ہوچکا ہے۔تازہ تحقیق میں ماہرین نے نہ صرف اس کائناتی بلبلے کی پوری تاریخ معلوم کی بلکہ اس کی ساخت کا تعین بھی کیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کائنات میں ایسے وسیع و عریض بلبلوں کی بڑی تعداد موجود ہوسکتی ہے لیکن اس کیلیے ہمیں مزید تحقیق کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…