ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

آج نااہل آپس میں ہی لڑ پڑے، پرویز خٹک نے عمران خان کی قابلیت پر سوالات اٹھا دیے،سینیٹرروبینہ خالدکی شدید تنقید

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدرسینیٹرروبینہ خالد نے تحریک انصاف کے پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم اور وزیردفاع کے مابین تلخ کلامی پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آج نااہل آپس میں ہی لڑ پڑے، پرویز خٹک نے عمران خان کی

قابلیت پر سوالات اٹھا دئیے اگر نیازی صاحب میں ذرا برابر بھی شرم ہے تو ابھی استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں پی ٹی آئی والوں کو ااب خودبھی اندازہ ہوچکاہے کہ انکی قیادت میں اہلیت نہیں اوروہ اقتدارمیں بیٹھ کر ملک وقوم کا پیسہ ضائع کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ عمران نیازی کسی کااحسان نہیں مانتے جہانگیرترین اورپرویزخٹک کی وجہ سے تحریک انصاف کو مرکزاورصوبے میں حکومت ملی آج ان شخصیات کے ساتھ عمران نیازی کامعاندانہ رویہ خودان کیلئے ہزیمت کاباعث بن گیاہے، غیر منصفانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں پیپلزپارٹی کالانگ مارچ اس نااہل اورنالائق حکومت سے نجات کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد تحریک انصاف کی نااہل حکومت اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش میں بلدیاتی الیکشن سکینڈفیزکیلئے دھاندلی کامنصوبہ بندی کرچکی ہے اورصوبے کے 16اضلاع میں انتظامی افسران کی تبدیلی کااسکاعین ثبوت ہے وزراء ایک بارپھرانتخابی حلقوں میں جاکر عوام کو بے وقوف بنانیکی خاطرترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کررہے ہیں جوکہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے حکمرانوں کوعوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…