بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

دسمبرمیں سوزوکی آلٹو کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)دسمبر میں سوزوکی آلٹو گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیاہے۔پاک سوزوکی نے اپنی سوزوکی آلٹو کی اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی اے ایم اے)سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2021 میں سوزوکی آلٹو کے 9 ہزار 195

یونٹس فروخت ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں 2 ہزار 420 یونٹس فروخت ہوئے اور دسمبر میں ماہانہ بنیاد پر آلٹو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فروخت میں 280 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سوزوکی کے ایک کار ڈیلرنے بتایاکہ کمپنی نے نومبر میں کافی تعداد میں گاڑیاں بنائی تاہم وہ صرف 2 ہزار 420 یونٹس فروخت کرسکے کیونکہ انہوں نے نومبر کے وسط میں فیول لائن کے مسائل کی وجہ سے گاڑیوں کی ڈیلیوری روک دی تھی جو کہ دسمبر میں دوبارہ شروع کردی جس سے دسمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز(اے پی ایم اے)کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ کے مطابق آلٹو کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے اور کمپنی ماہانہ 25 ہزار گاڑیاں فروخت کر سکتی ہے لیکن پاکستان میں فیکٹریاں ناکافی ہیں جس کے باعث کمپنی زیادہ گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔اس کے علاوہ کمپنی 40 فیصد پرزے مقامی طور پر تیار کرتی ہے اور اگر گاڑی

خراب ہو جائے تو مالک مناسب قیمت پر پرزے آسانی سے خرید سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی ہیڈلائٹس، بمپر، کار سیٹ، بیک لائٹس اور بیٹریاں پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں۔سوزوکی کمپنی نے 11 نومبر 2021 کو اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 660 سی سی آلٹو کی قیمت میں ایک لاکھ 83 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔ سوزوکی وی

ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار روپیاضافے کے بعد قیمت 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی۔ جبکہ آلٹو وی ایکس آر اور آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 73 ہزار روپے اور ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ 8 ہزار روپے اور 17 لاکھ روپے تک جا پہنچی۔ تجزیہ کار رضا جعفری نے بتایا کہ صارفین کی ترجیحات اور زیادہ مانگ

کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ طویل مدت میں فروخت کے اہداف کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم یہ اگلے چند مہینوں میں کاروں کی فروخت کو عارضی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ایک ڈیلر کے مطابق آلٹو وی ایکس اور وی ایکس آر پر اون منی ایک لاکھ روپے ہے۔ جبکہ آلٹو وی ایکس ایل دولاکھ روپے اون منی پر فروخت ہورہی ہے۔ اور توقع کی جارہی ہے کہ اگر مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے تو اون منی مزید بڑھ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…