اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ،حکومت کا ایسافیصلہ جس سے ن لیگی رہنمائوں کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی میڈیکل رپورٹوں کے جائزے کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا

فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مقصد سابق وزیراعظم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی 8 میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر کسی نتیجے پر پہنچنا ہے کہ آیا نواز شریف میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں بیمار ہیں کہ نہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ تیار کرے گا جسے پنجاب حکومت کے حوالے کیا جائے گا جبکہ رپورٹ کی روشنی میں پنجاب حکومت فیصلہ کر سکے گی۔ کہ سابق وزیراعظم کو واپس وطن لانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کا خیال ہے کہ جن طبی بنیادوں پر نواز شریف علاج کیلئے ملک سے باہر گئے گئے ان کا علاج مکمل ہوچکا ہے اور اس بات کی نشاندہی لندن میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں ظاہر کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…