منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں استعمال ہونیوالا کوکنگ آئل چکن کی انتڑیوں اور پنجوں سے تیار ہونے لگا یوٹیلٹی سٹورز پر بکنے والے گھی پر بھی سوالات اٹھ گئے،پی اے سی میں ہوشربا انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ چکن کی انتڑیوں اور پنجوں سے آئل تیار کیا جاتا ہے جو ملک میں استعمال ہورہاہے ۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی آڈٹ رپورٹ 2019ـ20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا ۔ چیئر مین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہاکہ سائنس

و ٹیکنالوجی ایک بہت اہم وزارت ہے، بعض ممالک میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو ڈپٹی وزیراعظم بنایا جاتا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمارے ہاں اداروں کی استعداد کار کا فقدان ہے۔ رکن پی اے سی سید حسین طارق نے کہاکہ ملک میں چکن کے ویسٹ سے کوکنگ آئل بنایا جارہا ہے، ہوٹلوں میں چکن ویسٹ سے بنا کوکنگ آئل استعمال ہورہا ہے۔ سید حسین طارق نے کہاکہ سندھ میں خصوصاً ایسی بہت سی فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ رکن پی اے سی نے کہاکہ چکن کی انتڑیوں اور پنجوں سمیت ویسٹ پگھلا کر آئل تیار کیا جاتا ہے،چیئرمین پی اے سی نے کوالٹی کنٹرول اتھارٹیز کو کاروائی کی ہدایت کر دی۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ ایک بات طے ہے نون لیگ کی حکومت آئی تو رانا تنویر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہونگے۔ رکن پی ٹی آئی ریاض فتبانہ نے کہاکہ اس کیلئے آپ 2028 تک انتظار کریں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ چیئر مین نیب کو 26 جنوری کو پی اے سی اجلاس میں بلا رہے ہیں، وزیر

اعظم آفس نے اس معاملے سے اپنے آپ کو نکال لیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ چیئر مین نیب خود اس میں ملوث ہے یا کوئی ماتحت افسر۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر یہ چیئر مین نیب نے کیا ہے تو کمیٹی ریفرنس دائر کرنے پر غورکریگی،اگر کسی افسر نے خود یہ کیا ہے تو چیئر مین نیب کو اسکے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی اے سی نے

آڈیٹر جنرل آفس کے آڈٹ کی بھی ہدایت کی ہے، بعض ادارے آڈٹ کے معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کوئی نہیں ہوتا سب اپنی اپنی راجدھانی میں گھسے ہوتے ہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بطور آڈیٹر جنرل انہیں اپنے ادارے کو سب سے پہلے احتساب کیلئے پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ

میں نے نیشنل بنک سمیت نو دس اداروں کا آڈٹ شروع کرا دیا ہے، جو ادارے آڈٹ نہیں کرا رہے ان کی فہرست مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگ ایزی منی کیلئے لوگوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ اس کھیل میں ملوث افراد کو پکڑا جا سکتا ہے،

میں جب وزیر تھا تو کراچی میں ایسے سارے کارخانے بند کروا دیئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرغیوں کی فیڈ میں سور کا گوشت بھی شامل کیا جاتا تھا، میں نے فیصل آباد میں ایسی فیکٹریاں بھی سیل کروا دی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بیان حلفی اور قرآن پر حلف لیا تھا کہ آئندہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ رانا تنویر حسین نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کے معیار پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز والے جس طرح کا گھی بیچ رہے ہیں پتہ نہیں لوگوں کے زمیر مردہ ہو گئے یا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…