اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اضافہ ریکارڈ ۔ تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 13پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادو شمار جاری کیے ہیں
جن کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 13پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 160روپے 62پیسے سے بڑ ھ کر 160روپے 75پیسے ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 160.50روپے پرتھی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.62روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں12پیسے کااضافہ ہوا تھا ۔