جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا۔ فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری کو حکومتی کمیٹی کے پاس درخواست دائر کرنے کے متعلق میکنزم کا سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے تمام متاثرین کو شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے رائو ظفر محمود خان سمیت دیگر کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کے ہائوسنگ سکیم کے متعلق شکایات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا۔عدالت نے حکومت کی گریوینس ری ڈی ریسرل کمیٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت نے حکم دیا ایل ڈی اے کی حدود میں ہائوسنگ سکیم کے متعلق شکایات ایل ڈی اے کے ون ونڈو میں وصول کی جائیں ، ڈی جی ایل ڈی اے ان شکایات کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا، ایل ڈی اے کی حدود سے باہر کی ہائوسنگ سکیموں کے متعلق شکایات ڈی سی آفس میں وصول کی جائیں، ڈی سی وہ شکایات کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا ۔

عدالت نے تمام پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے رہائشیوں کو دادرسی کے لیے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔ فاضل جج نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو بھی شکایات کے ازالے کے لیے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔عدالت نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کے متاثرین کو کمیٹی  سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔فاضل جج کی عدالت سے رجوع کرنے والے تمام درخواست گزاروں کو بھی کمیٹی سے رجوع کرنے اور کمیٹی کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔فاضل جج نے قرار دیا کہ حکومتی کمیٹی کے فیصلے سے متاثرہ فریق عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ، کمیٹی سہ ماہی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ جمع کروانے کی پابند ہوگی ، حکومتی کمیٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی سکیم رہائشیوں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی ۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب چوہدری جواد یعقوب کی کاوشوں کو سراہا۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب نے حکومتی نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اورعدالت کو بتایا کہ سیکرٹری ہائوسنگ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو حکومتی کمیٹی کے ٹی او ارز سے متعلق آگاہ کیا، پنجاب حکومت کے ا افسر نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی مکمل اور نامکمل پرائیویٹ ہائوسز سکیموں کی مینجمنٹ بارے شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے ۔ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور چارجز ، جرمانے وصول کرنے کے متعلق  شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…