جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے جدید ترین شہر نیوم کو بسانے کی تیاریاں

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)پانچ سو ارب ڈالر کی لاگت سے سعودی عرب کے نئے شہر نیوم کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے، بڑے سیاحتی اور تجارتی نیوم شہر کی تعمیر کا منصوبہ 2030کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔سعودی عرب کے شمال مشرق میں خلیج نیوم ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا اور آئندہ اتوار سے کمرشل پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

ابتدائی مرحلے میں خلیج نیوم ایئرپورٹ سے سرمایہ کار اور نیوم سٹی کے کارکن سفر کریں گے۔یہ سعودی عرب کا 28واں انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مشرق وسطی کا جدید اور اہم ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ ایئرپورٹ 3643مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ طیاروں کے لیے چھ پارکنگ بنائی گئی ہیں جبکہ رن وے 3757میٹر طویل ہے۔نیوم کا اہم منصوبہ سندھالہ امکانی طور پر 2024 سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھول سکے گا۔اس امر کا اظہار ایک وڈیو فلم میں کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نیوم کی تعمیرات کے مختلف گوشے وا کیے گئے ہیں۔ جن میںدا لائن تروجینا اورسندھالہ کے منصوبوں پر جاری کام کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔تین منٹ کے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کھدائی سے لے کر بحر احمر کے کنارے تعمیرات تک کے سارے مراحل زیر عمل ہیں۔ یہ ایک شاہکار منصوبہ ہے۔ جو مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے، پائیداری، معیار اور جدت کا مظہر ہے۔اس کا 95 فیصد حصہ قدرتی اور فطری ماحول کا حصہ رہے گا، حتیٰ کہ اس میں جنگلی حیات کو بھی واپس اپنے فطری ماحول میں رہنے کے امکانات سے نوازا جا رہا ہے۔اس کے ماسٹر پلان پر ہر روز پیش رفت ہو رہی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ بلا شبہ یہ شہر سیاحوں کو ایتھینز اور مناکو ایسے قدیمی مناظر اور قدرتی مظاہر سے بڑھ کر ایک امتزاج پیش کرے گا۔سیاحوں کی آمد کی ابتدا امکانی طور پر اگلے سال سے یعنی 2024 میں ہو جائے گی کہ اس وقت تک نیوم سے جڑے بعض حصے تیار ہو جائیں گے۔

بحر احمر کے لیے ایک بڑا گیٹ وے سندھالہ تقریبا 2000 متفرق بحری حیات کا مرکز ہے۔ ویڈیو میں زیر عمل تروجینا کے پہاڑی مرکز کے سلسلے میں تعمیراتی پیش رفت کا بھی پتہ چلتا ہے۔تروجینا خلیجی ممالک میں پہلا بڑا اور پہاڑی کھیل کا آوٹ ڈور مرکز ہو گا۔ 2029 میں جی سی سی کی ایشینن سرمائی کھیلوں کا میزبان بنے گا۔ اس بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں 32 ملک حصہ لیں گے۔دا لائن جہاں کے شہری 170 کلو میٹر کے اس شہر میں مکمل طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے

یہ دنیا کا جدید ترین شہر ہو گا۔وڈیو میں دو ہزار بائیس میں حاصل کی گئی ان کلیدی کامیبابیوں کا بھی ذکر ہے جن میں نیوم شہر کی مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنی کا قیام بھی شامل ہے۔ 2022 میں ہی نیوم کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنے والے اداریاینووا کا آغاز کیا گیا۔اسی 2022 کے سال کے دوران نیوم کے ساحلی کھلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں 25 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ 2022 میں ہی بین لاقوامی معیار کے ہوٹل کے ساتھ پارٹنر ہوئی۔ دبئی اور لندن سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا۔گویا ایک ہمہ جہت قسم کی پیش رفت نیو شہر کی تعمیرات اور اس سے جڑے دیگر منصوبوں کے لیے جاری ہے۔ جو وژن 2030 میں رنگ بھرنے کی تیاری کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…