بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ برطانیہ و امریکہ بھی پریشان

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

ٹوکیو(این این آئی)مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک میں بھی بے قابو ہوگیا، جاپان میں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تو برطانیہ نے بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا جب کہ امریکا میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 4 فیصد اضافے کے بعد

ملک میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔مہنگائی کے ستائے عوام حکومت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں بالخصوص حال ہی میں فوجی بجٹ میں تاریخی اضافے کے فیصلے پر عوامی سطح پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔برطانیہ میں بھی پٹرول اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔برطانوی عوام جو پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں اور اب کرایوں میں اضافے کے اعلان سے مزید پریشان ہوگئے جب کہ ہر گھر پر کونسل ٹیکس کی مد میں مزید 9.7 فیصد اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔امریکا جو مہنگائی کی وجہ روس کی یوکرین میں جارحیت اور خلیج ممالک کے تیل کی پیداوار میں کمی کو بتاتا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے سے قاصر ہے جو گزشتہ برس تقریبا 7 فیصد تھی۔کم و بیش یہی حالات جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں بھی ہیں۔ ایشیا میں سب سے تیزر رفتار ترقی کرنے والی معیشت بنگلا دیش کی ہے لیکن اسے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے ہلکان کردیا ہے۔بنگلا دیش بھی آئی ایم ایف کے پاس قرض کے لیے درخواست دے چکا ہے جس کہ وجہ وہ ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگیوں میں عدم توازن کو بتاتا ہے۔ اسی طرح ڈیفالٹ ہونے والے ملک سری لنکا کے حالات بھی اب تک سنبھل نہیں سکے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…