بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

آٹے کی وافر فراہمی کے باجود روٹی ،نان کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،شہری سراپا احتجاج

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

رائے ونڈ (این این آئی )محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کی وافر فراہمی کے باجود روٹی اور نان کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تحصیل بھر میں ایک لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے

مقامی نان بائیوں نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نان کی قیمت 25سے 30روپے مقرر کردی ہے ،کم وزن والے نان کی 25روپے میں فروخت کے ذمہ دار نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں فائن آٹے کی بوری مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے ۔ادھر شہریوں نے ڈی سی لاہور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ کے شہریوں سے سوتیلوں جیسا اختیار کیاہے ،ڈی سی لاہور کا چارج سنبھالنے کے بعد آج تک رائے ونڈ کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جسکے باعث مقامی نان بائی مافیا بے لگام ہو چکا ہے ۔رائے ونڈ تحصیل میں تندور مالکان اور نانبائیوں کی گرانفروشی عروج پر پہنچ چکی ہے تندور مالکان کم وزن کا نان 25روپے اور روٹی 15روپے میں فروخت کر رہے ہیں ۔شہریوں کے بارہا احتجاج کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی ،شہر میں تندور مالکان کی من مانیوں سے شہری عاجز آچکے ہیں ۔تندور مالکان اور نانبائیوں کی گرانفروشی پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ تحصیل افسران کمروں سے نکلنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ،افسران نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے ڈی سی لاہور رائے ونڈشہر کا اچانک دورہ کریں اور گرانفروشی میں ملوث تندور مالکان سمیت دیگر مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…