اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک بھر کی شوگر ملوں پر بغیر ٹیکس اسٹیمپ کے چینی کی بوریاں ملوں کے گوداموں سے باہر نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بغیر ٹیکس سٹمپ کے چینی کی بوریاں فروخت کرنیوالی شوگر ملوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے سینئر آفیسرز پر مشتمل خصوصی انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں.ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے لیے لازم ہے کہ وہ چینی کی بوریاں فیکٹریوں سے نکالنے سے پہلے ٹیکس سٹیمپس لگائیں۔ ٹیکس اسٹیمپس نہ لگانے پر سرگودھا، مٹھی اور ٹنڈو محمد خان میں لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں تحویل میں لے لی ہیں۔