ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل میں رمیز راجہ کی کمنٹری بارے فیصلہ کون کرے گا؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افسوس ہے علی سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا گانا نہیں گا سکے گا۔لاہور میں پی ایس ایل 8 کے شیڈول کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ علی سیٹھی کو بھی اس بات کا افسوس ہے،

جب میں نہیں ہوں گا تب علی سیٹھی کو لے آئیں گے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میری پوزیشن بھی دیکھیں، میں تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ پاکستان سپر لیگ کے اینتھم سونگ کے لئے علی سیٹھی سے رابطے میں تھی جس کیلئے نجم سیٹھی کے صاحبزادے علی سیٹھی امریکہ سے لاہور بھی آگئے تھے۔تاہم نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد علی سیٹھی سے معاملات معطل کرا دیئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے مفادات کے ٹکرا سے بچنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔دوران پریس کانفرنس نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ پی ایس ایل سے قبل 5فروری کو ہوگا، رمیز راجہ 100مرتبہ آئیں کمنٹری کریں ہماری طرف سے رکاوٹ نہیں،یہ میرے ہاتھ میں نہیں براڈ کاسٹنگ ٹیم نے فیصلہ کرنا ہے۔  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افسوس ہے علی سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا گانا نہیں گا سکے گا۔لاہور میں پی ایس ایل 8 کے شیڈول کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ علی سیٹھی کو بھی اس بات کا افسوس ہے

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…