لاہور( این این آئی)چین کے معروف ادارے گڈ وی نے پاکستان میں 400میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے قیام کے لیے تین پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق 100میگا واٹ کے قابل تجدید توانائی کے پاور پلانٹ کے قیام کے لیے ہجویری گروپ کے ساتھ ،200میگا واٹ ایس ایس ای ایم میٹلز اور100میگا واٹ کا پاور ٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا ۔کمپنی کے باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری مقامی قابل تجدید توانائی کی مارکیٹ میں گڈ وی کی طویل مدتی اور گہری ترقی کو فروغ دے گی اور پاکستان کی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔گڈ وی کے کنٹری منیجر سید سلمان محی الدین نے کہا کہ مذکورہ کمپنی رہائشی، تجارتی اور صنعتی سے لے کر یوٹیلیٹی پیمانے کے حل تک ایک جامع پروڈکٹ پورٹ فولیو پیش کرتی ہے ۔