لندن(این این آئی )گنجان آباد شہروں میں پیشاب کرنے کی سہولت کے لیے ٹوائلٹس کی کمی کے باعث لوگ دیواروں کی آڑ میں پیشاب کرنا عام بات ہے اور حیرت یہ ہے کہ لندن جیسے جدید شہرمیں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے لندن کی ایک کالونی کے
حکام نے ایک منفرد طریقہ اختیارکیا ہے۔لندن کے سوہو محلے میں پیشاب کرنے کے اس دائمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نئے طریقے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے طریقے کے مطابق سڑکوں کے کناروں پرجو مرد گلیوں میں پیشاب کرتے ہیں انہیں جدید طریقے سے دیواروں کے پاس پیشاب سے روکنا ہے۔ اس کے لیے ایک عجیب پیشاب مخالف پینٹ کیا جا رہا ہے۔محلے کے حکام جس میں بڑی تعداد میں بار، ریستوراں اور تھیٹر واقع ہیں۔ اس میں تقریبا تین ہزار افراد آباد ہیں۔ اس محلیمیں اس پینٹ سے تقریبا دس اسٹریٹجک پوائنٹس میں دیواروں کو پینٹ کرنے میں مصروف ہیں، جس سے دیواروں پر ایک شفاف تہہ بنتی ہیجو پیشاب کرنے والے شخص پر پیشاب واپس پھینکتا ہے۔ یہ پیشاب کر نے والوں کے خلاف ایک فوری انتقام کے مترادف ہے۔مقامی کونسلرعائشہ لیس نے بتایا کہ یہ طریقہ بہت مثر ہے اور اس کے موثر ہونے کے ثبوت ہیں۔ دیوار پر پانی چھڑک کر اس کے موثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔