بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جمائما نے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا، ڈیکلریشن میں انکشاف

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر اپنا جواب دینے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا۔جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ساجد محمود کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کئے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔درخواست گزار کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18نومبر 2004 کے ڈیکلیئریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میں نے یہ ڈیکلریشن ٹیریان جیڈ خان وائٹ کی درخواست کی حمایت میں کیا ہے جس میں اپیل کی گئی کہ کیرولین وائٹ(ٹیریان کی والدہ اینا لوئیسا سیتا وائٹ کی بہن)کو ٹیریان کا سرپرست مقرر کیا جائے۔ڈیکلریشن میں کہا گیا کہ جمائما خان نے ٹائرین جیڈ کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا اور سرپرستی کے لئے کیرولین وائٹ کا نام تجویز کیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ یہ ٹیریان کے بہترین مفاد اور خواہش کے مطابق ہے۔عمران خان کی نمائندگی کرنے والے سلمان اکرم راجا نے عدالت میں پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا ان کے موکل ایوان زیریں سے استعفیٰ دینے کے بعد اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے وہ اپنے موکل کی جانب سے بروقت جواب جمع کرانے سے قاصر ہیں کیونکہ شرط ہے کہ کیس کے دوران دستاویزات جمع کرانے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آج کل تو بائیو میٹرک ویری فکیشن بہت آسان ہے جبکہ آئوٹ لیٹس کی کوئی کمی نہیں۔تاہم عدالت نے سلمان اکرم راجا کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…