جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف سے نہ قسط مل رہی نہ باہر سے امداد تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے،جلد الیکشن ہی ملک میں استحقام لا سکتے ہیں۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے ، آئی ایم ایف سے نہ قسط مل رہی نہ باہر سے امداد، صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوتے کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے ،حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملے گا ،ایل سی کھل نہیں رہی اور مہنگائی عروج پرہے، عنقریب اس حکومت کیخلاف ایسا زناٹیداراحتجاج ہوگا کہ سناٹاپڑجائیگا۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ لندن میں نوازشریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگراس کوشرم نہیں آرہی ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…