پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محسن خان سے طلاق کی وجہ کیا چیز بنی اداکارہ رینا رائے نے بتا دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ رینا رائے نے سابق پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے طلاق میں خود کو ذمہ دار مان لیا۔بھارتی میڈیا کو دییگئے ایک انٹرویو میں اپنے زمانیکی مشہور اداکارہ رینا رائیکا کہنا تھا کہ وہ خود ایڈجسٹ نہ کرسکیں، محسن خان کے لائف اسٹائل میں ایڈجسٹ نہ ہوپاناہی طلاق کی

وجہ بنا ورنہ محسن خان نے تو ساتھ رہنے کی خاطر لندن شفٹ ہونیکی پیشکش بھی کی تھی۔ رینا رائے نے بتایا کہ محسن خان کا اپنی بیٹی جنت کو ساتھ رکھنے کا مقصد بھی یہ تھا کہ میں بیٹی کی خاطر اس کے ساتھ رہ لوں۔رینا رائے نے طلاق کے بعد بیٹی کو اپنی تحویل میں لینے کے حوالے سے بتایا کہ اس کے لیے میں نے سادھوؤں اور سنتوں کا سہارا بھی لیا۔اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محسن خان اچھے شوہر تھے اور وہ ایک اچھے باپ بھی ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باپ بیٹی کے درمیان اچھا تعلق ہے۔رینا رائیکا کہنا تھا کہ محسن اب اپنی زندگی میں سیٹ ہیں، میں ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔خیال رہیکہ 70 اور 80 کی دہائی میں رینا رائیکا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا، 1983 میں انہوں نے اپنیکیریئرکے عروج میں پاکستانی اوپننگ بلے باز محسن خان سے شادی کرلی تھی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے کراچی شفٹ ہوگئی تھیں۔اس دوران دونوں کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام جنت رکھا گیا تھا تاہم واپس بھارت جانیکے بعد رینا رائے نے بیٹی کا نام صنم رکھ دیا ۔1990 میں دونوں کی طلاق ہوگئی جس کے بعد رینارائے واپس بھارت چلی گئیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے فلموں اور ڈراموں کیکام کیا تاہم انہیں پہلی سی کامیابی نہ مل سکی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…