بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سارہ ملک کی موت ساحل پر پڑے رہنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) سی ویو کراچی سے خاتون ڈاکٹر کی ملنے والی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سارہ ملک کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات جبکہ ان کی آنکھوں، ناک، ہونٹوں اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سارہ ملک کی لاش پر مرنے کے بعد پیدا ہونے والا فنگس بھی موجود نہیں، رائیگرموٹس نامی فنگس مرنے کے12گھنٹے بعد پیدا ہو جاتا ہے، لہذا سمندر سے برآمد سارہ ملک کی لاش12گھنٹے پرانی نہیں تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارہ ملک کی جیکٹ سامنے سے گیلی، پیچھے سے سوکھی تھی، ان کی کی جیکٹ اور جینز کے نچلے حصے سے سمندری ریت بھی نہیں ملی جب کہ خاتون ڈاکٹر کے جسم کی کوئی ہڈی بھی نہیں ٹوٹی۔دوسری جانب ذرائع میڈیکولیگل نے بتایاکہ موت سے قبل سارہ ملک کو ممکنہ نشہ آور اشیا کھلائی گئی، ان کا منہ نشہ آور اشیا کھلانے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ذرائع میڈیکولیگل نے بتایا کہ لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، سارہ ملک کی موت ساحل پر پڑے رہنے سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس حکام نے بتایاکہ کیس کی کڑیاں گھولنے کے لئے حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…