ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے قومی کرکٹرز کی لیگز اور ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تفصیلات سامنے آگئی

جس میں کہاگیا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ ٹیسٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کائونٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ ایک لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ 2 غیرملکی لیگز کھیل سکیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کے علاوہ 3 غیرملکی لیگز میں شرکت کی اجازت ہے، ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت ان کے ڈیولپمنٹ سے مشروط ہوگی، پی سی بی یہ فیصلہ کرے گاکہ ڈیویلپمنٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ڈیویلپمنٹ کیلئے کس جگہ کھیلنے کی ضرورت ہے، پی سی بی نے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کے ساتھ این او سی کی کوئی شرط نہیں رکھی، کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کو کم ازکم 6 فرسٹ کلاس میچز لازمی کھیلنے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 2 فرسٹ کلاس یا 4 ون ڈے میچز، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ والوں کے لیے 2 فرسٹ کلاس یا 6 وائٹ بال میچز جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری والیکرکٹرز کو 8 سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے لا زمی قرار دیے گئے،کنٹریکٹڈکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط پوری کرنے کے بعد پیسے ریلیز کیے جائیں گے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…