لاہور (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔
پاکستان کے ابرار احمد نے راشد خان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی، ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بولر بن گئے۔ راشد خان کا ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرا نمبر ہے۔ابرار احمد ٹی ٹونٹی کے ٹاپ بولر بننے والے 5ویں پاکستانی بن گئے، عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم، شاہد آفریدی کے بعد ابرار احمد نمبر ون بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی بولرز میں محمد نواز کا 8واں نمبر برقرار ہے، ٹی ٹونٹی بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی بدستور تیسری پوزیشن ہے۔انگلش کپتان ہیری بروک کی ٹی ٹونٹی بیٹرز میں کیریئر بیسٹ چوتھی پوزیشن پہنچ گئے جبکہ ٹیسٹ بیٹرز میں ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔



















































