جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بہتری حاصل کرلی

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستانی بیٹرز کی انفرادی کارکردگی کے بعد نئی آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ جاری کردی گئی، جس میں بابر اعظم اور سعود شکیل نے دو، دو درجے ترقی حاصل کی ہے۔

پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آخری ٹیسٹ میں چند بیٹرز کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے کے نتیجے میں ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 103 گیندوں پر 76 رنز بنانے والے بابر اعظم دو درجے اوپر آکر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سعود شکیل نے بھی دو درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 16ویں نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 43 اور 29 رنز بنائے تھے۔

سابق کپتان شان مسعود کی رینکنگ میں بھی چار درجے بہتری ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 37ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شان مسعود نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 95 رنز کی عمدہ مزاحمتی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے بھی رینکنگ میں جگہ بنالی ہے اور وہ 91ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے دوسری اننگز میں صرف 63 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب عبداللہ شفیق کو رینکنگ میں 11 درجے نقصان ہوا، جس کے بعد وہ 46ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 34ویں جبکہ سلمان علی آغا بھی ایک پوزیشن نیچے آکر 44ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…