راولپنڈی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری سکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر ،جبکہ میانداد سمیت کئی بلے بازوں کا ریکارڈ برابر کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34رنز اسکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔اسٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔تیسرے ون ڈے میں 37رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔















































