ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان:کوئی کھلاڑی اے کیٹیگری کا اہل نہ ہونے سے کیٹیگری ختم

datetime 19  اگست‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26ـ2025 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کا کوئی کرکٹر اے کیٹیگری کا اہل قرار نہیں پایا جس کے باعث بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس سے اے کیٹیگری کو ختم کردیا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے تحت اس بار 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، یہ معاہدے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔

گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹ یافتہ تھے تاہم اس بار تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے جبکہ 12 نئے کھلاڑی پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں، ان میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق اے کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے، اب پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔رواں برس اے کیٹیگری میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا اسی لیے یہ کیٹیگری فی الحال ختم کردی گئی ہے، گزشتہ برس اے کیٹیگری میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا تھا۔

اس سال نسیم شاہ بی سے سی کیٹیگری میں آ گئے ہیں، بی کیٹیگری میں شامل ٹیسٹ کپتان شان مسعود بی سے ڈی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان کی بی کیٹیگری میں واپسی ہوئی ہے۔بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، عباس آفریدی، خرم شہزاد اور صفیان مقیم ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سال 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…