منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لینے والا تماشائی کون؟ پرکشش آفر بھی مل گئی

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈارون (این این آئی)آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں کراؤڈ میں ایک ہاتھ سے حیرت انگیز کیچ پکڑنے والے تماشائی کو کمپنی نے بڑی آفر دے دی۔گزشتہ دنوں ڈارون میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹی 20 میچ میں کراؤڈ میں موجود ایک شخص جس نے ایک ہاتھ میں دو کین پکڑ رکھے تھے۔ دوسرے ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لے کر نہ صرف شائقین بلکہ میدان میں موجود کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔کرکٹ کی تاریخ کے حیرت انگیز کیچز میں شمار کیے جانے والا یہ کیچ ہیری گِل نامی شخص نے پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ہیری نیا سوشل میڈیا اسٹار بن گئے ہیں، جن کی تصویر اور انٹرویو اخبار اور ٹی وی چینلز کی زینت بن رہے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہیری گِل جو پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں۔

اس کیچ کے بعد انہیں ایک ملٹی وٹامن کمپنی نے ناقابل یقین پیشکش کر دی ہے۔ملٹی وٹامن کمپنی نے ہیری کو زندگی بھر کے لیے اپنی مصنوعات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اس پیشکش کی وجہ یہ ہے کہ جس وقت ہیری نے کیچ تھاما، اس وقت اس نے کیپ پہن رکھی تھی، جس پر گڈ ڈے برانڈ لکھا تھا۔ یہ ایک ملٹی وٹامن کمپنی ہے جو ٹام برمنگھم اور ایڈی سمپسن نے لانچ کی تھی۔اس کمپنی کے شریک مالک ٹام برمنگھم نے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات ہیری کو تاحیات مفت فراہم کریں گے۔دوسری جانب یہ حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد ہیری کے پاس فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ نوجوان کے مطابق موجوہ اور سابقہ گرل فرینڈز سمیت وہ سب دوست جو کئی سال سے رابطوں میں نہیں تھے۔ انہوں نے رابطہ کر کے مبارکباد دی۔ہیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کیچ پکڑ کر ہوا میں اڑتا رہا۔ پھر گھر جا کر ڈراو?نی فلم دیکھی اور سو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…