جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پتہ نہیں بھارت اب کس منہ سے کھیلے گا’ شاہد آفریدی نے بائونسر دے مارا

datetime 31  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بوم بوم آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر بھارتی کھلاڑیوں پر باؤنسر کرواتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اب ناجانے کس منہ سے کھیلے گا، پر کھیلے گا پاکستان کے ساتھ ہی۔برطانیہ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔اس سے قبل بھارتی کرکٹرز نے راؤنڈ میچ میچ پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، بھارتی سیاستدان اروند ساونت نے بھی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ان بیانات کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے برمنگھم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پر طنز کیا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچے گئے ہیں، ہماری عمر دیکھو، اس عمر میں ہم سیمی فائنل کھیل رہے ہیں، اب بھارت کو ہمارے ساتھ کھیلنا پڑے گا، چاہے وہ چاہے یا نہ چاہے، پتہ نہیں کس منہ سے کھیلے گا، مگر کھیلے گا ضرور۔یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں پاکستانی شائقین نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور شاہد آفریدی کی تعریف کی اور دلچسپ تبصرے کیے۔ایک مداح نے تبصرہ کیا، ‘ہمارے فائٹر جیٹ شاہد آفریدی نے 5 رافیل طیارے مار گرائے’، ایک اور صارف نے لکھا، ‘کمال جواب دیا، اب پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہیے’، کئی صارفین کا کہنا تھا، ‘بھارت شکست کے خوف سے میدان میں آنے سے کترا رہا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں 20 جولائی کو ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی، غیر پیشہ ورانہ رویے اور شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…