اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انڈر 19 ون ڈے: جنوبی افریقا کے بیٹر نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا کے نوجوان اوپنر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ 18 سالہ بلے باز نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔یہ تاریخی اننگز انہوں نے ہرارے میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلتے ہوئے انجام دی، جہاں انہوں نے صرف 153 گیندوں پر 215 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔

ان کے اس یادگار کھیل میں 19 چوکے اور 6 شاندار چھکے شامل تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یوتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز کا ریکارڈ 191 تھا، جو 2018 میں سری لنکا کے ہسیتھا بویاگوڈا نے بنایا تھا۔ جورچ وین نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ان کی بہترین اننگز کے باعث جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 385 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میچ 25ویں اوور میں ہی اپنے اختتام کو پہنچا۔اس طرح جنوبی افریقا نے 278 رنز کی بڑی فتح حاصل کی اور سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا، جبکہ جورچ وین کی اننگز نے یوتھ کرکٹ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…