کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد ایک اور منفی ریکارڈ پاکستان کے نام لگ گیا۔اتوار کو ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے T20I میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی، مین ان گرین نے T20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔پہلے بلے بازی کے لیے کہا گیا تو پاکستان 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔
یہ اسکور اب ان کا پانچواں کم ترین T20I ٹوٹل ہے، جس میں ان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا۔ٹی 20میں پاکستان کا سب سے کم دیکھا جائے تو یہ بمقابلہ آسٹریلیا 2012 دبئی: 74 رنز،بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2014 میرپور: 82 رنز، بمقابلہ بھارت 2016 میرپور: 83 رنز،بمقابلہ انگلینڈ 2010 کارڈف: 89 رنز۔بمقابلہ نیوزی لینڈ 2025 کرائسٹ چرچ 91 رنزرہا۔یہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2016 میں ویلنگٹن میں قائم کردہ 101 رنز کے ان کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20 میں پاکستان کا اب تک کا سب سے کم مجموعہ بھی بن گیا۔