جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور کو 50 لاکھ انعام دیا، حقیقت کیا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر اپنے ڈرائیور کو 50 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔بھارت نے گزشتہ اتوار کو دبئی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ اس جیت کے بعد جہاں بھارتی کرکٹ سے جڑی کئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ ویرات کوہلی نے اس جیت کے بعد اپنے ڈرائیور پر دولت کی برسات کرتے ہوئے اس کو 50 لاکھ انعام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس سے وعدہ کیا تھا کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر وہ اس کو بڑا انعام دیں گے۔ان پوسٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ویرات نے 15 سال سے اپنے پاس بطور ڈرائیور کام کرنے والے انیس احمد کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے دبئی بھی بلایا تھا اور فائنل جیتنے پر فوری 50 لاکھ کا چیک دے کر اپنا وعدہ بھی پورا کر دکھایا۔

تاہم دوسری جانب اتنی بڑی خبر بھارت کے کسی بھی مین اسٹریم میڈیا پر موجود نہیں ہے۔ جس کے باعث اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.بھارتی مین اسٹریم میڈیا جو اپنے کرکٹرز کی معمولی بات بھی اچھال کر بیان کرتا ہے۔ اس میڈیا کی نظروں سے یہ خبر چھپی رہنا ظاہر کرتا ہے کہ ویرات کوہلی کی اپنے ڈرائیور کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اکثر من گھڑت خبروں کی طرح ایک گھڑی گئی خودساختہ خبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…