ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ایک تماشائی گرائونڈ میں داخل ہوگیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے۔

عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد وہ یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور سیکیورٹی حصار توڑ کر جنگلہ کراس کر کے میدان میں دوڑ آیا۔عبد القیوم نے نیوزی لینڈ کے بلے باز لیتھم کو گلے لگایااس موقع پر سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ پکڑائی نہ دیا۔ کھلاڑی سے ملنے کے بعد تماشائی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے قابو کرلیا۔تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر لے جاکر پوچھ گچھ کے بعد مزید جانچ پڑتال کیلئے تھانہ نیوٹائون منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تماشائی سے مزید چھان بین جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…