بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔جیتو بازی کھیل کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جبکہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔گانے کو آئی سی سی کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا، جہاں سے گانے کی ویڈیوز کو کرکٹ شائقین نے بھی شیئر کیا۔گانا ریلیز ہوتے ہی پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگیا اور شائقین کرکٹ نے عاطف اسلم کی گلوکاری کی تعریفیں کیں۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میج سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…