جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع،کس کس کھلاڑی کو ڈراپ کئے جانے کا امکان؟نام سامنے آ گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے اور اسکواڈ سے تین بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے اور دفاعی چیمپئن گرین شرٹس نے اپنا افتتاحی میچ اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے۔اس سے قبل 8 فروری سے پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے سنگل لیگ کی بنیاد پر سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کھیلنی ہے۔

تاہم پی سی بی میگا ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کے برعکس اب تک چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کر سکا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کو اسکواڈ کے اعلان کے لیے لندن میں زیر علاج نوجوان اوپنر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، تاہم اب ذرائع یہ قوی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ صائم چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کے بعد گزشتہ ہفتہ ہی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی تھی۔ یہ فہرست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سامنے پیش کی جائے گی اور حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حتمی اسکواڈ میں زخمی اوپنر صائم ایوب کے علاوہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہوگا۔اس سے قبل پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 20 کھلاڑیوں کے نام ا?ئی سی سی کو بھیجے تھے اور اس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شامل تھا۔ چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ان کھلاڑیوں میں سے کیا جا سکتا ہے۔محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق ہر بورڈ نے اپنی ٹیم کا 11 فروری رات 12 بجے سے قبل اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔ اس کے بعد اسکواڈ میں کسی بھی تبدیلی کے بورڈز کو آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…