جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی: حتمی پاکستانی اسکواڈ سے کن کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے کا امکان؟

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، تاہم ذرائع کے مطابق تین اہم کھلاڑیوں کے ٹیم سے باہر ہونے کے امکانات ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے اور دفاعی چیمپئن پاکستان اپنے ابتدائی میچ کا آغاز اسی روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرے گا۔

اس سے قبل 8 فروری سے پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنا ہے، جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر ٹیموں کے برعکس ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کر سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی اسکواڈ کے اعلان کے لیے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے، مگر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی تھی اور یہ فہرست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کی جائے گی۔ حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ میں زخمی اوپنر صائم ایوب کے علاوہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیجے تھے، جن میں صائم ایوب کا نام بھی شامل تھا۔

تاہم، چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان ان کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔اس ممکنہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر بورڈ کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنی ٹیم کا حتمی اسکواڈ اعلان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے بورڈ کو آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…