اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گر گئیں، قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں 154 پر ڈھیر ہوگئی ۔ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نعمان علی کی نپی تلی اسپن باؤلنگ کے سامنے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، تاہم گتاکیش موتی اور جومیل وری کین نے 10ویں وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بناکر اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔

گتاکیش موتی 55 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جومیل وری کین نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اس سے قبل کپتان کریگ بریتھ ویٹ 9، میکائل لوئس 4، عامر جنگو صفر، کیوم ہوج 21، الیک اتھانزے صفر اور گریوز ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔اسی طرح وکٹ کیپر ٹیون امالاچ اور کیون سنکلیئر بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیماروش نے 25 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے جب کہ ساجد خان نے 2 جب کہ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام رہا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے شان مسعود اور محمد حریرہ بالترتیب 15 اور 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اورمحض ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی نائب کپتان سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور بورڈ کو تھوڑا آگے بڑھایا لیکن سعود شکیل 32 رنز پر باؤنڈری لائن کے قریب کیچ دے بیٹھے۔محمد رضوان بھی 49 رنز بنانے کے بعد اپنی وگٹ گنوا بیٹھے، سلمان علی آغا 9، نعمان علی صفر، ابرار احمد 2 اور کاشف علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وری کین 4، گتاکیش موتی 3 اور کیماروش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ انگلینڈ کیخلاف 2 فتوحات کے بعد قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر یہ مسلسل تیسری فتح تھی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…