جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

احسان اللہ پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ، کرکٹ میں نام تو بنالو” پیسر پر کڑی تنقید

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے رویے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ڈسپلن کو اپنانا ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر احسان اللہ میں ڈسپلن ہوگا اور وہ اس طرح کے فیصلے نہیں کرے گا کہ ایک دن کہے گا میں پی ایس ایل سے ریٹائر ہورہا ہوں اور پی ایس ایل کا بائیکاٹ کررہا ہو تو اس کے لیے بہتر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ تم کون سی بڑی چیز ہو پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ انٹرنیشنل کرکٹ میں نام تو بنالو، ایک پی ایس ایل سیزن تم نے بہت اچھا کھیلا ہے تو نام تمہارا بن گیا تو تم ڈسپلن کی خلاف وزری نہ کرو۔شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کو اپنی عقل اور محنت کے ساتھ اپنا مقام حاصل کرنا ہوگا، ایسا نہیں کرے گا تو اس کو سب لوگ بھول جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کے مطابق وہ ریہبلی ٹیشن میں تعاون نہیں کرتے تھے، وہ آتے نہیں تھے وہ کسی اور فزیو کے پاس چلے جاتے تھے، اگر آپ ایک ہی فزیو سے اپنا ری ہیب کروائیں گے تو آپ جلدی صحتمند ہونگے اور زیادہ بہتری آئے گی۔

شاہد ہاشمی کے مطابق اگر آپ تین تین فزیو کے پاس چلے جائیں گے کوئی ہاتھ پکڑ رہا ہوگا کوئی ٹانگ پکڑ رہا ہوگا تو الگ الگ چیزیں ہونگی۔ اس کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی بھی پائی گئی ہے، تو احسان اللہ نے یہ ساری غلطیاں کی ہیں، میڈیکل پینل کا اپنا قصور بھی ہے، میڈیکل پینل نے سارا الزام لاہور کی اس لیبارٹری پر ڈال دیا جس نے پہلا ڈائیگنوسس کیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ایم آر آئی رپورٹ میں یہ نہیں آیا کہ اس کی کہنی کی ہڈی میں فریکچر ہے اور وہ ٹوٹ کر الگ پڑی ہوئی ہے، پھر جب باہر سے ڈاکٹر آیا تو اس نے کہنی کا آپریشن کیا۔یہ سارا کیس اتنا گڈمڈ ہوگیا کہ ایک اچھا فاسٹ بولر جو 150 پلس بولنگ کرواتا تھا اب ملتان کے اونر سلطان ترین نے کہا کہ وہ اب کبھی بھی 150 پلس نہیں کرواسکتا لیکن کبھی بھی کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…