بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ‘لیک’ کرتا رہا؟ ہوشربا انکشاف

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی بلے باز روبن اتھاپا نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم سے خبریں ہیڈ کوچ لیک کیا کرتے تھے۔ماضی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے رابن اتھاپا نے 2007 کے ورلڈ کپ سے بھارت کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے پر کھل کر بات کی ہے، انھوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ گریگ چیپل پر اپنا ایجنڈا چلانے کا بھی الزام لگایا۔رابن نے انکشاف کیا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں کیا کچھ غلط ہوا اور کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ‘ڈریسنگ روم کی معلومات لیک’ کرتے رہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اتھپا نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، گریگ چیپل ایک ایجنڈا چلا رہے تھے۔ وہ آسٹریلوی ذہنیت کے ساتھ کوچنگ کر رہے تھے، چیپل کہا کرتے تھے ہم آسٹریلیا میں اس طرح کام کرتے ہیں۔انھوں نے کبھی ہندوستانی ثقافت کا احترام نہیں کیا اور اس ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، جب چیزیں گریک چیپل کے منصوبوں کے مطابق نہیں ہوتی تھیں تو انھیں معلومات کو لیک کرنے کی بری عادت بھی تھی۔

خیال رہے کہ گریگ چیپل جب تک بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ موجود رہے ان کا دور تنازعات سے بھرا رہا، یہ بات مشہور ہے کہ انھوں نے اس وقت کے بھارتی کپتان ساروو گنگولی کو ٹیم سے نکال دیا تھا، دونوں کے درمیان دراڑ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کا باہر ہونا ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا تھا کیونکہ اس کے بعد چیپل نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…