اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، روہت شرما کی ٹیسٹ کپتانی اور ٹیسٹ کیریئر کا بھی اختتام قرار دیا گیا ہے۔بورڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ قیادت کر رہے ہیں، آؤٹ آف فارم روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔جسپریت بمرا نے بورڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھی کپتانی کی تھی اور انڈیا پرتھ ٹیسٹ جیتا تھا، پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نجی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ روہت شرما نے رواں سیریز کی پانچ اننگز میں 31 رنز اسکور کئے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ سے باہر باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل میلبرن ٹیسٹ کے بعد سے ہی انہیں ڈراپ کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کر رہے ہیں، روہت شرما چیمپئینز ٹرافی میں بھی کپتان نہیں ہوں گے ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کپتانی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ روہت شرما کے اختلافات بھی رپورٹ ہوئے تھے، گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں نام لئے بغیر ان پر سخت تنقید بھی کی تھی۔ گوتم گمبھیر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی روہت شرما پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔انٹرنیشنل سیریز میں یہ کپتان کے باہر بیٹھنے کا پہلا موقع نہیں، 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی نے کپتانی کی تھی۔2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندیمل باہر بیٹھے اور فائنل تک لیستھ مالنگا نے کپتانی کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی مرتبہ کپتان 1974 کی ایشیز سیریز میں ڈراپ ہوا، چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان مائیک ڈینس نے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…