جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابراعظم کے لیے ٹوئٹ کیوں کی؟ فخرزمان نے مہینوں بعد خاموشی توڑ دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے بالآخر بابر اعظم کے لیے ٹوئٹ کرنے پر خاموشی توڑ دی اور یہ بھی بتادیا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا۔حالیہ انٹرویو کے دوران قومی بیٹر فخرزمان نے کھل کر بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی وجوہات بتائیں، میزبان نے ان سے سوال کیاکہ آپ نے ٹوئٹ کی تھی، آپ کے دل میں آیا کہ اس سے بہتر طریقہ بھی کوئی ہوسکتا تھا اور یہ کہ آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

فخر زمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں تو بالکل خیال آیا کہ یہ ٹوئٹ نہ ہی کرتا تو اچھا تھا، لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بھی آئی کہ میں نے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی ہے مگر یہ 100 فیصد غلط بات ہے۔قومی بیٹر نے بتایا کہ ٹوئٹ میں نے ٹیم کا اعلان ہونے سے پہلے کی تھی، ہمارے کچھ صحافی اور سابق کرکٹر یہ کہہ رہے تھے کہ بابر کو ڈراپ ہونا چاہیے، میرے ذہن میں آرہا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ بابر اعظم کی ملک کے لیے اتنی خدمات ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسے ڈراپ ہونا چاہیے۔فخر زمان نے کہا کہ یہ سب باتیں میرے ذہن میں آرہی تھیں، اس لیے میں نے بابر کیلئے ٹوئٹ کردی تاہم میں نے یہ ٹوئٹ ٹیم کا اعلان ہونے سے پہلے کی تھی، آپ خود سوچیں میں بھی ایک کرکٹر ہوں ایک طرح سے پی سی بی کا ملازم ہوں۔

انھوں نے کہا کہ جو بھی پلیئر ہیں انھیں یہی کہوں گا کہ آپ کبھی بھی بورڈ سے اوپر نہیں ہوسکتے ہیں نہ آپ بورڈ کے کسی فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جب تک آپ کھیل رہے ہو۔فخر زمان نے کہا کہ میں نے ٹوئٹ اس لیے نہیں کی تھی کہ بابر مجھ سے ہمدردی کریگا، میری آن اینڈ آف اس سے ہمیشہ بات ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان بیٹر نافع اچھا لڑکا ہے اس میں اسپارک ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ صائم ایوب شروع میں آیا تو اس نے بھی کافی جدجہد کی، اس کے بارے میں سب سے پہلے میں نے بھی یہی بولا تھا کہ اگر یہ اپنا خیال رکھے تو یہ بابر اعظم کا اپ ڈیٹڈ ورڑن بن سکتا ہے۔اسی طرح اس لڑکے نافع میں بھی اسپارک بہت زیادہ ہے، اسے بڑی کرکٹ کے لیے گروم کریں تو یہ پاکستان کے لیے لمبا کھیل سکتا ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ حسن علی کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ وہ ایسا ہے ویسا ہے ایسی حرکت کردی مگر میں اس کے بارے میں کہوں گا کہ وہ دل کا بہت صاف بندہ ہے، وہ تبدیل ہونے والوں میں سے نہیں ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے بچے اس طرح بنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…