جمعہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2024 

دوسرا ون ڈے’ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے ہرا کرسیریز جیت لی

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کلاسن تھے جنہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 47 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے 32 بالز پر برق رفتار 63 رنز بنانے والے کامران غلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔اس سے قبل کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے میچ کی طرح اس مرتبہ پھر قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اوپنر عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور گزشتہ میچ کے ہیرو اور سنچورین صائم ایوب نے 48 رنز جوڑے۔

صائم اس میچ میں بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا دونوں کے درمیان 115 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور ٹیم کا ٹوٹل 168 تک پہنچایا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 34ویں جبکہ محمد رضوان نے 14ویں نصف سنچری مکمل کی۔بابر اعظم 168 کے مجموعے پر 73 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں ایڈن مارکرم نے زبردست کیچ لے کر پویلین بدر کیا۔ اس بعد محمد رضوان نے جارحانہ کھیل شروع کیا تاہم وہ 192 کے مجموعے پر 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مفاکا نے اپنی ہی گیند پر زبردست کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا اور کامران غلام کے درمیان برق رفتار 50 رنز کی شراکت بنی۔ تاہم 242 کے مجموعے پر سلمان علی آغا 30 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔تاہم کامران غلام نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا، وہ آخری اوورز میں 32 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انکی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ قومی ٹیم آخری اوور میں 329 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اختتامی لمحات میں عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 جبکہ ابرار احمد نے 4 رنز کے ساتھ ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…