پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

صائم جنوبی افریقا میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارل(این این آئی) قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا تھا۔اس میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن لاکھڑا گئی تھی اور محض 60 رنز پر 4 وکٹیں گنوادی تھیں تاہم صائم ایوب اور سلمان ا?غا نے پانچویں وکٹ کیلئے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے میچ میں گرین شرٹس کی فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اوپنر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کیساتھ وہ جنوبی افریقا کیخلاف سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔صائم ایوب نے ایک کارنامے کیساتھ کئی کرکٹ کے کچھ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔مجموعی طور پر صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے (22 سال، 4 دن) اور کین ولیمسن نے (22 سال، 167 دن) کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…